ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /   تلنگانہ میں اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر25لاکھ روپئے کی رقم چوری کرلی گئی

  تلنگانہ میں اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر25لاکھ روپئے کی رقم چوری کرلی گئی

Thu, 14 Mar 2024 15:20:25    S.O. News Service

حیدرآباد، 14/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے رُدرور علاقہ میں ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹرکو نقصان پہنچاتے ہوئے 25لاکھ روپئے کی چوری کرلی گئی۔کل شب بولیروگاڑی پر چار افراد پہنچے جنہوں نے اپنے چہروں پر ماسک لگایا تھا۔

انہوں نے چوری کی واردات سے پہلے وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا۔بعد ازاں اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر اس سے تقریبا 25لاکھ روپئے کی چوری کرلی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے واردات کے مقام کا جائزہ لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس ملزمین کی تلاش کاکام کررہی ہے۔


Share: